آیت الله مؤمن کے فرزند نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس مجاهد فی سبیل الله اور متقی عالم دین کی رحلت کی مناسبت سے امام زمان(عج)، مقام معظم رهبری، مراجع عظام تقلید، دینی مدارس اور ایرانی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں.
حجت الاسلام علی دانش زاده(مومن) نے آیت الله مؤمن کے میڈیکل ٹیم کا بهی شکریہ ادا کیا.
یاد رہے کہ آیت الله محمد مؤمن دو مہینہ پہلے سانس اور دماغی عارضہ کی وجہ سے قم کے مقامی ہسپتال کی آئی سی یو میں داخل ہوگئے تہے اور کچھ عرصہ بعد ان کو تهران منتقل کیا گیا تها.
آیت اللہ مؤمن ۱۳۱۹ ہجری شمسی میں ایران کے شہر قم المقدس میں پیدا ہوئے. ابتدایی تعلیم مکتب اور «مدرسه جامع تعلیمات دینی» میں حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیم کا آغاز کیا. اس دوران انہوں نے امام خمینی(ره)، علامه طباطبایی، علی مشکینی، شیخ مرتضی حائری و سید محمدرضا گلپایگانی جیسے اساتید سے کسب فیض کرنے کہ بعد درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے.
آیت اللہ مؤمن مختلف مناصب اور عهدوں میں خالصانہ خدمات انجام دینے کے بعد اور کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد آج رات اس دار دنیا سے دار آخرت کی طرف رخصت ہو گئے.
حوزہ نیوز ایجنسی اس فقیہ مجاهد کی رحلت کی مناسبت سے تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے.